انتظامی شکایات

اگرشکایت کسی خاص سروس، سیاسی طور پر نمایاں شخص(PEP / پی ای پی)، مصنوعات یا ملازم کے بارے میں ہو تو شکائیت کنددگان مندرجہ ذیل کواپنی شکائیت ارسال کریں:

کمپلائنس ہیڈ پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ
فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر، چوتھی منزل، بلاک-اے، شاہراہ فیصل،
کراچی – 74400، پاکستان۔
پی اے بی ایکس: ٹیلی فون: 68-3366 3563-021   فیکس:  33365 3563-021
ای میل: complaint@uatlink.com

جہاں تک ممکن ہو، شکایت تحریری طور پر کی جانی چاہئیے تاکہ شکایت کی تفصیلات واضح اور مکمل ہوں۔ علاوہ ازیں شکایات زبانی طور پر، خط، ای میل یا فیکس کے ذریعے بھی درج کروائی جا سکتی ہیں۔

پی ایم آر سی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کا شکایات کا طریقہ کار اور شکایات پیش کرنے کے طریقے عوام کو معلوم ہوں اور مختلف چینلز، جیسے پی ایم آر سی کی ویب سائٹ کے ذریعے ان سے بات کی جائے۔

پی ایم آر سی اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ اس کے صارفین (بنیادی مارگیج قرض دینے والے ادارے) پی ایم آر سی (PMRC) شکایات کے طریقہ کار سے واقف ہیں اور اس کے نتیجے میں یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہاؤسنگ لون کے انفرادی صارفین کو مطلع کیا جائے کہ وہ اس طریقہ کار کے ساتھ شکایت درج کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات اور طریقہؑ کار کی تفصیلات جاننے کے لیے، نیچے دیے گئے لنک پر جائیں۔

( پی ایم آر سی/PMRC) کا شکائیت کا نظامِ کار

(ایس ای سی پی / سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ) کا شکائیت کےاندراج کا نظام

ڈسکلیمر: “بالفرض آپ کی شکائیت ہمارے ادارے کی جانب سے رفع نہ کی گئی تو آپ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اپنی شکائیت درج کروا سکتے ہیں۔

تاہم، براہ کرم ملحوظِ خاطر رکھئیے کہ ایس ای سی پی صرف ان شکایات پر غور کرے گا جن کو رفع کرنے کے لیے پہلے کمپنی کو براہِ راست درخواست کی گئی ہو اور کمپنی ان کا ازالہ کرنے میں ناکام رہی ہو۔ مزید برآں، وہ شکایات جو ایس ای سی پی کے دائرہِ اختیار/قابلیت سے متعلق نہیں ہیں ان پر غور نہیں کیا جائے گا۔

  • Fax
  • +92(21)35633365
  • Registered Address
  • Finance & Trade Center, 4th Floor, Block-A, Shahrah-e-Faisal, Karachi -74400, Pakistan.