ڈائریکٹر
ریشا محی الدین صاحب ایچ بی ایل کے عالمی خزانچی ہیں، جو بینک کی مصنوعات کی فروخت کے عالمی مراکز کے لیے فروخت اور تجارت کے کاروبار (مخصوص آمدن، ایف ایکس، ڈیری ویٹیوز اور اسٹریکچر پراڈکٹس، اکوٹیز) اور خزانہ/آمدن اور خرچ کے گوشوارے کی انتظامی سرگرمیوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔
اس سے قبل وہ دبئی میں بارکلیز بینک کے علاقائی خزانچی کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان میں ان کے کاروبار کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔
اس سے قبل وہ سٹی بینک میں پاکستان کے لیے ملکی خزانچی اور بحرین میں مقیم ریجنل ہیڈ آف اسٹرکچرنگ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران، محی الدین صاحب نے پاکستان، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے دیگر ممالک میں منڈیوں کے انتظامی ڈھانچے کو آگے بڑھانے میں مدد کے لیے مارکیٹ باڈیز اینڈ ریگولیٹری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
انہوں نے میلبورن بزنس اسکول، آسٹریلیا سے ایم بی اے اور بوسٹن کالج (امریکہ) سے مالیات میں ماسٹرز کیا ہے۔