فواد فرخ

ڈائریکٹر

 

جناب فواد فرخ 27 سال سے زائد متنوع بینکاری کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت نیشنل بینک آف پاکستان میں سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اعتماد اسلامک بینکنگ گروپ کے سربراہ ہیں۔ وہ اٹلس پاور لمیٹڈ اور فرسٹ نیشنل بینک مضاربہ کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

این بی پی میں وہ اسلامی بینکاری کاروبار کی ترقی و کامیابی کے ضامن ہیں اور مختلف انتظامی کمیٹیوں کے رکن اور ان میں سے دو کے چیئرمین ہیں۔

نیشنل بینک میں شمولیت سے قبل انہوں نے فیصل بینک لمیٹڈ میں گروپ ہیڈ ریٹیل اور اسلامک بینکنگ کی حیثیت سے 8 سال تک خدمات انجام دیں۔

انہوں نے دبئی میں ایچ بی ایل کو رسک ہیڈ گلف اور پھر کنٹری منیجر ایچ بی ایل بحرین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ایم بی اے اور یونیورسٹی آف میری لینڈ یو ایس اے سے بی ایس کیا۔

  • Fax
  • +92(21)35633365
  • Registered Address
  • Finance & Trade Center, 4th Floor, Block-A, Shahrah-e-Faisal, Karachi -74400, Pakistan.