جناب شاہد عالم صدیقی

ڈائریکٹر

جناب شاہد عالم صدیقی عسکری بینک لمیٹڈ میں سینئر ایگزیکٹو نائب صدر اور گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ ہیں۔ اس کردار میں وہ 08 ریجنز، کنزیومر بینکنگ، ایس ایم ای اور کمرشل، ایگریکلچر اور رورل بزنس ڈویژنز، ہوم ریمیٹینس ڈیپارٹمنٹ اور چائنا ڈیسک پر مشتمل 500 سے زائد روایتی برانچوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ بینک کی مینجمنٹ کمیٹی (MANCOM)، بزنس کنٹینیوٹی پلان (BCP) اسٹیئرنگ کمیٹی، کریڈٹ رسک مینجمنٹ کمیٹی (CRMC)، ایگری کریڈٹ کمیٹی (ACC)، کمپلائنس اینڈ کنٹرول کمیٹی آف مینجمنٹ (CCM))،ايل كو    (ALCO) ، آپریشنل رسک مینجمنٹ کمیٹی (ORMC)، کنڈکٹ اسیسمنٹ فریم ورک (CAF) کمیٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

تعلیمی محاذ پر، جناب شاہد عالم صدیقی بینکنگ، فنانس اور بزنس مینجمنٹ میں ڈبل ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ پاکستان سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ، انہوں نے یونیورسٹی آف گلوسٹر شائر یو کے سے ایم ایس سی کیا۔

 

جناب شاہد عالم صدیقی ایک تجربہ کار بینکر ہیں جنہیں مقامی اور غیر ملکی بینکنگ کا تقریباً 35 سال کا تجربہ ہے۔ انہوں نے اپنا پیشہ ورانہ سفر 1989 میں بینک آف کریڈٹ اینڈ کامرس انٹرنیشنل (BCCI) کے ساتھ شروع کیا اور 1992 میں نئے قائم کردہ عسکری بینک لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔ سیکھنے کی  جستجو ،پیشہ ورانہ مہارت اور ذاتی ترقی کی طرف توجہ مرکوز رکھنے کے  سبب، انہوں نے اپنے بینکنگ کیریئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف ڈپارٹمنٹس کے سربراہ بنے۔ 2008 میں، انہوں نے یونائیٹڈ نیشنل بینک لمیٹڈ، یو کے میں شمولیت اختیار کر کے اپنے کام کے تجربے کو مزید تقویت بخشی جہاں انہیں نارتھ ویسٹ یو کے کے لیے ریجنل بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔

 

2011 میں، جناب شاہد عالم صدیقی نے عسکری بینک لمیٹڈ میں بطور ہیڈ آپریشنز شمولیت اختیار کی اور اس کردار میں، انہوں نے قابل قدر تبدیلی  متعارف   کرائی اور آپریشنل طریقہ کار کو مزید  بہتر اور موثر بنانے کے لیے نئے سرے سے  اقدامات کیے۔ اس کے بعد انہوں  نے بینک کے بڑے علاقوں شمالی-I اور شمالی-II کی سربراہی کی۔ ان کی متحرک قیادت کے تحت، صارفین کے ساتھ ساتھ برانچ ٹیموں  اور ریجنز  نے کامیابی کے ساتھ سنگ میل حاصل کیے۔ جناب شاہد عالم صدیقی کنٹری ہیڈ کنزیومر بینکنگ ڈویژن، کنٹری ہیڈ انسٹیٹیوشنل سیلز ڈویژن اور گروپ ہیڈ اسلامک بینکنگ ڈویژن کے سینئر مینجمنٹ کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

 

سالوں پر محیط  مختلف کاروباری طبقوں  کےساتھ کامیاب تعلقات نے ایک جامع اور بہتر پورٹ فولیو فراہم کیا ہے جسے جناب شاہد عالم صدیقی نے بینک کی اسٹریٹجک ہدایات کے حصول کے لیے کامیابی کے ساتھ استعمال کیا ہے۔ ان  کی بنیادی صلاحیتوں میں نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر، اچھی کاروباری بصیرت، بینک کی آمدنی کو بڑھانے کے لیے اہم کاروباری مواقع کا سرمایہ کاری اور آپریشنل افادیت کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل پیش کرنا شامل ہیں۔

  • Fax
  • +92(21)35633365
  • Registered Address
  • Finance & Trade Center, 4th Floor, Block-A, Shahrah-e-Faisal, Karachi -74400, Pakistan.