مدثر ایچ خان

مینجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر

مسٹر مدثر ایچ خان پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کے سی ای او ہیں۔ خان صاحب نے سٹرن سکول آف بزنس، نیویارک، امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن (اپ ڈیٹ) میں ایگزیکٹو ماسٹرز اور سینٹ جان یونیورسٹی(نیو یارک امریکہ) سے فنانس میں ماسٹرز کیا ہے۔

یہ اوکلاہوما یونیورسٹی (امریکہ) سے الیکٹریکل انجینئیرنگ بھی کر چکے ہیں۔

29 سال سے زیادہ کے وسیع بینکنگ کے تجربے کے ساتھ، جو کہ بنیادی طور پر ریٹیل، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ، آپریشنز، رسک اور ڈیولپمنٹ بینکنگ کا احاطہ کرتا ہے۔

پی ایم آر سی میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے خان صاحب نے نیشنل بنک کے ساتھ چار سال تک گروپ سربراہ ریٹیل اور تجارتی بینکاری اور گروپ سربراہ ادائیگی اور ڈیجیٹل بینکاری کے طور پر کام کیا۔

اس سے پہلے وہ حبیب بنک لمیٹڈ کے ساتھ 9 سال تک مختلف عہدوں جیسے سینئیر وائس پریذیڈینٹ گروپ سربراہ عالمی انتظامات، سی آئی او ، سی سی او، سربراہ بیسل اور آپریشنل رسک کے سربراہ کے طور پر بھی فائز رہے۔

انہوں نے ورلڈ بینک کے ساتھ 14 سال سے زائد عرصے تک پاکستان میں مقیم مالیاتی شعبے، جنوبی ایشیا کے علاقوں میں اور افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ میں بھی کام کیا۔ نیز گھانا، یوگنڈا، کینیا اور سیرا لیون میں افریقہ کے علاقوں میں بھی خدمات انجام دیں۔

ورلڈ بینک میں شامل ہونے سے پہلےانہوں نے پاکستان اور امریکہ میں سٹی بنک اور بئیر سٹرنز کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری بنکاری کی خدمات بھی انجام دیں۔

مسٹر خان گھر کے تعمیر کے لئے قرض، بینکاری اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، بینکاری انتظامات اور اصلاحات اور انتظامِ خطرات سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سی کانفرنسوں میں گفتگو کر چکے ہیں۔

انہوں نے کئی بورڈز میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات انجام دیں اور NBP Fullerton Asset Management (NAFA) اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (FWBL) کے چیئرمین رہے۔

یہ اس وقت پی ایم آر سی کے ایم ڈی / سی ای او اور اور پاکستان مائیکروفائنانس نیٹ ورک کے آزاد اور نان ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

  • Fax
  • +92(21)35633365
  • Registered Address
  • Finance & Trade Center, 4th Floor, Block-A, Shahrah-e-Faisal, Karachi -74400, Pakistan.